ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو فالو آن کرادیاتھا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87رنز بناکر آوٹ ہو گئی


لاہور : ڈھاکہ ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز نے بنگلہ دیش کو فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بھی سنبھلنے کا موقع نہیں دیا ۔
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑی صرف 25 رنز ہی جوڑ سکیں ہیں ۔ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے شادمان اسلام صرف دو رنز بنا کر شاہین شاہ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔ محمد حسن کو حسن علی نے شکار کیا ۔ جبکہ مومن الحق بھی حسن علی کا شکار ہوئے ۔
اس سے قبل ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو فالو آن کرادیاتھا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔
ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کردی۔ بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 213 رنز درکار ہیں ۔ بنگلہ دیش کو اب پاکستان کی برتری ختم کرنے کے بعد پاکستان کو ہدف دینا ہو گا۔
پہلی اننگز میں آف اسپنر ساجد خان نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی۔ ساجد خان نے 10 میں سے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
بنگلہ دیش کی طرف نے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ نجم الحسن نے 30 رنز جوڑے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے کھیل کے چوتھے روز پہلی اننگز300 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 11 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 9 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 9 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 10 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 8 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 11 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 9 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 9 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 10 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 8 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 10 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 10 days ago






