Advertisement
تفریح

اُردو کےممتاز شاعر ناصرکاظمی کا96 واں یوم پیدائش

لاہور: اردو کے نامور شاعر ناصر کاظمی کا 96 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 8th 2021, 2:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اُردو کےممتاز شاعر ناصرکاظمی کا96 واں یوم پیدائش

معروف شاعر ناصر کاظمی کی پیدائش 8 دسمبر1925 کو ہندوستانی پنجاب کے شہر انبالہ میں ہوئی ۔آپ کے والد کا نام محمد سلطان کاظمی تھا اور وہ رائل انڈین فورس میں صوبیدار میجر تھے ۔ ان کی والدہ اک پڑھی لکھی خاتون انبالہ کے مشن گرلز اسکول میں ٹیچر تھیں ۔ ناصر نے پانچویں جماعت تک اسی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ بعد میں ماں کی نگرانی میں گلستاں، بوستاں، شاہنامہؑ فردوسی، قصہ چہار درویش، فسانہؑ آزاد، الف لیلٰیٰ، صرف و نحو اور اردو شاعری کی کتابیں پڑھیں۔ بچپن میں پڑھے گئے داستانوی ادب کا اثر ان  کی شاعری میں بھی ملتا ہے۔

ناصر کاظمی نے ابتدائی تعلیم نوشہرہ، پشاور اور انبالہ سے حاصل کی جبکہ قیام پاکستان کے بعد لاہور آکر گورنمنٹ اسلامیہ کالج سے ایف اے کا امتحان پاس کیا ۔ 1939 میں صرف سولہ سال کی عمر میں لاہور ریڈیو کے ساتھ بطور اسکرپٹ رائٹر منسلک ہوئے اور پھر آخری وقت تک ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے۔اس کے علاوہ وہ مختلف ادبی جریدوں، اوراق نو، ہمایوں اور خیال کے مدیر بھی رہے۔

قیام پاکستان کے بعد ان کے اشعار کی خوشبو ہرسوپھیل گئی اور پاکستان کو ناصر کاظمی کے روپ میں ایک نیا شاعر نصیب ہوا ۔ ناصر کاظمی کا پہلا شعری مجموعہ ‘برگ نے’ کے نام سے 1952 میں شائع ہوا، اس کے علاوہ دیوانہ، پہلی بارش، نشاط خواب، سر کی چھایا، خشک چشمے کے کنارے اور ان کا دیوان بھی دیگر مجموعوں میں شامل ہیں۔

ناصر کاظمی کی شخصیت اور شاعری دونوں میں اک عجیب طرح کی سحر انگیزی پائی جاتی  ہے ۔ اپنی روائیتی لفظوں  کے باوجود انھوں نے غزل کو اپنی طرز ادا کی برجستگی اور ندرت سے سنورا ۔ ان کی تمام شاعری اک حیرت کدہ ہے  جس میں داخل ہونے والا دیر تک اس کے سحرر میں کھویا رہتا ہے ۔ انھوں نے شاعری اور نثری اظہار کے لئے نہائت سادہ اورعام فہم زبان استعمال کی ۔ ان کی گفتگو کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے ان کی نثر بھی خود ان کی طرح سادہ مگر گہری ہے۔ 

 میرکی پیروی کرتے ہوئے اپنے سادہ اسلوب، سچے جذبوں اور احساسات کی بدولت اردو کی نامور غزلیں کہیں جوآج بھی ادبی ذوق رکھنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔

" میں کپڑے بدل کر جاؤں کہاں، دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا، دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی، نیت شوق بھر نہ جائے کہیں جیسی غزلیں ان کے جذبوں کی شدت، اظہار کی سادگی اور تصویری پیکر سازی کی عکاسی کرتی ہیں  ۔

ناصر کاظمی نے 2 مارچ 1972 کو معدہ کے کینسر کی وجہ سے وفات پائی ، ادب کی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ جگمگاتا رہے گا ۔

Advertisement
مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر

مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر

  • 19 hours ago
ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال

ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال

  • a day ago
قیام امن میں پاکستان کا تاریخی کردار،طاہر اشرفی کا خطبہ جمہ میں عسکری و سول قیادت کو زبردست خراجِ تحسین

قیام امن میں پاکستان کا تاریخی کردار،طاہر اشرفی کا خطبہ جمہ میں عسکری و سول قیادت کو زبردست خراجِ تحسین

  • a minute ago
گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

  • 2 days ago
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست

  • 2 days ago
وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

  • a day ago
وزیر اعظم شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان

  • an hour ago
این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا

  • 2 days ago
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

  • a day ago
صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری

صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری

  • a day ago
وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز

  • 20 hours ago
 اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتھک محنت، استقامت اور غیر متزلزل عزم کی وجہ سے ممکن ہوئی،وزیر اعظم 

 اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتھک محنت، استقامت اور غیر متزلزل عزم کی وجہ سے ممکن ہوئی،وزیر اعظم 

  • an hour ago
Advertisement