ساؤپالو : برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تین بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے پیلے کی طبیعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ، لیجنڈ فٹبالر کو بدھ کے روز ساؤپالو کےمقامی اسپتال میں بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کیلئے لایا گیا ۔
خیال رہے کہ پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی۔ تاہم اب اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پیلے کو اس بار کیموتھراپی بھی کرانی پڑے گی۔ حکام کے مطابق پیلے کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں کچھ روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
Pele is in hospital to undergo treatment for a colon tumour, Sao Paulo's Hospital Albert Einstein has confirmed. pic.twitter.com/jVZlspryYE
— ESPN FC (@ESPNFC) December 8, 2021
واضح رہے کہ دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے ہیں اور کئی بار اسپتال داخل ہو چکے ہیں۔
تین ورلڈ کپ (1958، 1962 اور 1970) جیتنے والے تاریخ کے واحد کھلاڑی 1968 میں 17 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بنے تھے جب فائنل میں انھوں نے میزبان سیوڈن کے خلاف دو گول کیے۔
1977 میں ریٹائر ہونے سے قبل وہ 92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 19 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 15 منٹ قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 منٹ قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل










