خانیوال: پنجاب کے شہرخانیوال اور اور سندھ کےضلع حیدرآباد میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 22 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں موٹر وے پر تیز رفتار اے سی بس ٹرالر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 17 شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شدید زخمیوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ایک اور افسوس ناک حادثہ کراچی سے سکھر جانے والی مسافر کوچ کو نوری آباد کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ تیز رفتاری میں اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرالر میں پیچھے سے جا کر لگی ۔ حادثے کے نتیجے میں سکھر کا رہائشی مسافر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو لیاقت میڈیکل اسپتال جامشورو منتقل کر دیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ غلط اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ سڑک حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 5 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago







