Advertisement
پاکستان

بھارتی ہندویاتریوں کاوفد4روزہ دورے پرواہگہ کے راستے لاہورپہنچا

لاہور: پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے واہگہ سرحد پر ہندو یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 2nd 2022, 3:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی ہندویاتریوں کاوفد4روزہ دورے پرواہگہ کے راستے لاہورپہنچا

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو یاتریوں کا وفد چار روزہ دورے پر آج واہگہ سرحد کے ذریعے لاہور پہنچا ۔دورے کے دوران ہندویاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، کٹاس راج مندر، راجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی، مینار پاکستان، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور دوسرے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے واہگہ سرحد پر ہندو یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔

جس کے بعد  بھارت سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچنے والے ہندو یاتریوں کے وفد کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن نے پاکستانی ائیرلائن کو اپنی ائیرلائن کے دباو پر پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر پی آئی اے نے متبادل انتظامات کے طور پر ہندو یاتریوں کو واہگہ کے ذریعے پاکستان منتقل کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یاتریوں نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے خصوصی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے  ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ  پی آئی اے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی انتظامات کر رہا ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مقدس مقامات ہیں جن کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ 2021 میں شمالی علاقہ جات کے آپریشن میں توسیع کی اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں۔

ارشد ملک نے مزید کہا کہ  2022 میں اس آپریشن میں مزید توسیع کے بعد بیساکھی کیلئے سکھ یاتریوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کیلئے بھی پیکج ترتیب دے رہےہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا کہ پی آئی اے بلاتفریق ہر مذہب کے پیروکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 4 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement