آسٹریلیا : عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیت گئے ہیں ، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کافیصلہ کالعدم قراردے دیا۔


تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلیا میں داخلے کے کیس کی سماعت ہوئی، آسٹریلوی عدالت نے حکومت کو ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
آسٹریلوی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومت ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کرنے کی درست دلیل دینے میں ناکام رہی ہے لہذا جوکووچ کے ویزا منسوخی کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے، جوکووچ کا ویزا درست ہے اور وہ آسٹریلیا میں داخل ہو سکتے ہیں۔
حکومتی وکیل کا عدالتی فیصلے پر کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کرنے پر غور کر سکتے ہیں، امیگریشن قانون کے تحت وزیر کو ویزا منسوخ کرنے کے غیرمعمولی اختیارات حاصل ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی ضوابط کے مطابق اگر کسی شخص کو آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کر دیا جائے، تو اسے اگلے تین برسوں تک عارضی ویزا بھی جاری نہیں ہو سکتا۔ تاہم اس حوالے سے بہرحال کچھ استثنائی حالات ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے بدھ کے روز کورونا وائرس کے سخت قوانین کو پورا نہ کرنے پر عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جوکووچ بدھ کو سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا ۔ ویزا منسوخ کرکے انہیں سرکاری ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا، اس اقدام کے خلاف جوکووچ کے وکلا نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- an hour ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 20 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 20 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- an hour ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 20 hours ago






