جی این این سوشل

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 3.68 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 3.68 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 83.72 ڈالر فی بیرل ہے،  ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81.22 ڈالر فی بیرل ہے۔

ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ  16 جنوری کو مقامی سطع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کےتعین کے لیے ورکنگ شروع کردی گئی ہے گزشتہ 11 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہے۔  مقامی سطع پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 اوگرا ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 جنوری کو بھجوائے گا۔ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 تاریخ کو کیا جاے گا۔

پاکستان

کیا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیا پنجاب حکومت   کسانوں سے گندم خریدنے کی  صلاحیت رکھتی ہے ؟

لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی۔

واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ ایک سال  کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار  ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

 ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور پچیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیس کوئٹہ چودہ گلگت اور مری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جزوی طورپرابرآلود اور خشک رہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll