Advertisement
تفریح

معروف امریکی گلوکارہ رونی سپیکٹر انتقال کر گئیں

معروف  امریکی پاپ  گلوکار ہ رونی سپیکٹر78 برس  کی عمر میں  انتقال کرگئیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 13th 2022, 4:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف امریکی گلوکارہ رونی سپیکٹر انتقال کر گئیں

معروف امریکی پاپ  گلوکار ہ رونی سپیکٹر کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں  ۔ رونی سپیکٹر 1960 کی دہائی میں رونیٹس کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے مشہور ہوئیں  ۔

امریکی گلوکارہ 10 اگست 1943 کو پیدا ہوئیں ، ان کی والدہ  افریقی امریکن اوروالد  آئرش امریکی  تھے ۔انہوں  نے اپنی بہن ایسٹل بینیٹ اور کزن نیدرا ٹلی کے ساتھ میوزیکل گروپ بنایا ، جو نیو یارک کے علاقے میں دیکھتے ہی دیکھتے دلفریب گانوں کے ساتھ مقبولیت حاصل  کرگیا ۔ رونیٹس بینڈ  1967 میں یورپی کنسرٹ ٹور کے بعد الگ ہوگیا ۔ ان کے کامیاب پراجیکٹس میں  "بی مائی بے بی " شامل ہیں۔

0 7کی دہائی کے وسط میں رونی سپیکٹر نے سولو آرٹسٹ کے طور پر ایک نئے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اگرچہ وہ پھر کبھی اپنے 60 کی دہائی کے اس عروج  تک دوبارہ  نہیں پہنچیں ، لیکن  1986  میں  ا یڈی منی کے ساتھ   ہٹ ٹریک  "ٹیک می ہوم ٹونائٹ"  سے انہیں دوبارہ مقبولیت ملی ۔

1968 میں رونی نے فل اسپیکٹر سے شادی کی، جو کبھی راک 'این' رول کے بہترین  پروڈیوسرمیں شمار ہوتے تھے لیکن یہ شادی صرف 6برس چل سکی ۔  1982 میں رونی نے جوناتھن گرین فیلڈ سے دوسری شادی کی  جن سے ان کے دوبیٹے ہیں ۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
Advertisement