2008 سے خاتون کے کھاتے میں پینشن کی رقم جمع ہو رہی تھی جس کا انہیں علم ہی نہ تھا-


پاکستانی نژاد اردنی معمر خاتون ’عذرا قدسیہ کفایت اللہ خان‘ غربت و افلاس سے تنگ سرکاری ادارے سے مدد کی درخواست لے کرسرکاری ادارے میں پہنچیں، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو مالدار ہیں-
عذارقدسیہ اس امر سے لاعلم تھیں کہ ان کے اکاونٹ میں خطیررقم موجود ہے- 2008 سے خاتون کے کھاتے میں پینشن کی رقم جمع ہو رہی تھی جس کا انہیں علم ہی نہ تھا-
الامارات الیوم نے کے مطابق عذرا قدسیہ گذشتہ صدی کے ساتویں عشرے میں پاکستان سے اردن ملازمت کے لیے پہنچی تھیں- وہ اردن کے ہسپتالوں میں دائی کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں- ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی رضاکارانہ طور پر یہ خدمات انجام دیتی رہیں- صحت کی خرابی کے باعث وہ اردن پہنچنے کی تاریخ بھول گئیں، جس کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آئیں-
ریٹائرڈ ہونے پر اردن کی حکومت نے عذرا قدسیہ کو ان کی 50 سالہ خدمات کے اعتراف میں اردن کی شہریت دے دی تھی- عذرا قدسیہ کو پتہ نہیں تھا کہ ان کی پنشن ہر مہینے پابندی سے ایک بینک میں پہنچ رہی ہے- انہیں اردن کے پینشن سسٹم ہی کا علم نہیں تھا-
دو روز قبل ان کی زندگی میں اس وقت بڑا انقلاب آیا جب انہوں نے اردنی صوبے المفرق کے متعلقہ حکام سے مدد کی درخواست کی-
انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ’اب جبکہ میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی ہوں اور صحت اس حوالے سے کام کی اجازت نہیں دیتی، مجھے گزر بسر کے لیے سرکاری اعانت کی ضرورت ہے۔‘
اسی درخواست پر یہ انکشاف ہوا کہ ان کے نام سے 2008 سے باقاعدہ ہر ماہ پینشن کی رقم بینک میں پہنچ رہی ہے اور وہ رقم اتنی ہے کہ وہ پرآسائش زندگی گزار سکتی ہیں- ان کے کھاتے میں 45 ہزار اردنی دینار جمع ہیں جو 63 ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں-

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago




