جی این این سوشل

پاکستان

اگر آپ مجھ سے سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں ، وزیر اعظم کا پرویز خٹک کو جواب

اسلام آباد:وزریر دفاع   پرویز خٹک کی گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اگر آپ مجھ سے سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں ، وزیر اعظم کا پرویز خٹک کو جواب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم اور پرویز خٹک آمنے سامنے آگئے، وزیردفاع پرویز خٹک  نے  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم پر تنقید کی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ  آپکو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم رہے ہیں،  اگر آپکا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

پرویز خٹک کی گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے۔وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ  اگر آپ مجھ سے سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔

دنیا

ایرانی صدر، وزیر خارجہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ایران میں قومی سانحے پرآج سے پانچ روزہ یوم سوگ منایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر، وزیر خارجہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے اعلیٰ حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قراردیتے ہوئے بتایا کہ جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے تلاش کیا تھا۔

ان اعلیٰ شخصیات کی شہادت پر ایران کے مختلف شہروں میں عوام غمزدہ ہیں، ایران میں قومی سانحے پرآج سے پانچ روزہ یوم سوگ منایا جائے گا۔

دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔قائم مقام صدر آئندہ 50 روز میں صدارتی الیکشن کرائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ تبریز سے 100 کلو میٹر دور ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کے درمیانی علاقے میں پرواز کے آدھے گھنٹہ بعد صدر کے ہیلی کاپٹر کا دیگر ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا، 15 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے جسد خاکی مل گئے، کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہو گئیں، سرچ آپریشن کی کامیابی کے بعد تمام شہداء کے جسد خاکی تبریز منتقل کر دیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے کیس میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت میں مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ سمیت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کی انہوں نے تردید کی۔تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد  رہے کہ گرفتار مرکزی ملزم نوید پر عمران خان پر فائرنگ کا الزام ہے جب کہ ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں آج یوم سوگ

حکومت پنجاب اور سندھ نے بھی آج صوبوں میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں آج یوم سوگ

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی شہادت پر آج پاکستان میں بھی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کی شہادت کے تناظر میں آج بروز یوم سوگ منانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

حکومت پنجاب اور سندھ نے بھی آج صوبوں میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے ساتھیوں سمیت اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔

صدر آصف زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے۔ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا اور پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ المناک نقصان پر پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے ایران سے افسوس اور اظہار تعزیت کرتا ہوں، ابراہیم رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کو خاص مقام دیتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll