جی این این سوشل

کھیل

امید ہے ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا:آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز  اپنی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پر امید ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امید ہے ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا:آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا اور دورے کےحوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے،اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔

یاد رہےکہ آسٹریلیاکرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

 

پاکستان

پاک سعودیہ تعلقات کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیر اعظم

آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان آ رہا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک سعودیہ  تعلقات کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ،قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لئے پوری محنت سے کام کریں گے۔

دورہ سعودی عرب کے اختتام پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہات مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں ، آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کاروباری شخصیات کے وفد سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی ، قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لئے پوری محنت سے کام کریں گے ، پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ، دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے ، سعودی عرب میں تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہےجس میں نہایت مفید بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، اس کے لئے بھی بے حد شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزرا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد کے لئے بھرپور تیاری کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کسی کو یقین نہیں تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائونگی، شمشاد اختر

بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو یقین نہیں تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائونگی، شمشاد اختر

اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاکہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ میں اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کی تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کے اداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزینٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نےکہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایل پی جی کی قیمت 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 2 ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll