کراچی: سینٹرل جیل کے قیدی نعیم شاہ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا۔


سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو نے بتایا کہ قیدی سید نعیم شاہ کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ گزشتہ گیارہ برس سے جیل میں ہے ، قید کے دوران اس نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ، میٹرک کیا اور اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا ، جس میں شاندار نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنائی۔
انٹرمیڈیٹ کے بعد اس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان ’’ آئی کیپ ‘‘ سے رابطہ کیا ، آئی کیپ نے اس کا شاندار تعلیمی کیریئر دیکھتے ہوئے اسے اسکالر شپ آفر کردی ، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں آئی کیپ نے بتایا کہ وہ ان کے اسکالر شپ پروگرام کے لیے اہل ہے اور اسے دس لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی جارہی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ جیل میں رہنے کے دوران نعیم شاہ نے اچھے چال چلن کا مظاہرہ کیا جبکہ کسی قیدی سے زیادہ بات چیت کے بجائے وہ اپنا زیادہ تر وقت پڑھائی میں گزارتا تھا جس کی بنیاد پر جیل حکام نے بھی اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور پڑھائی کے سلسلے میں اس کی ہر ممکن مدد کی ، نعیم کی اپنی لگن اور جیل حکام کی حوصلہ افزائی کی بدولت آج نعیم یہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 5 گھنٹے قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 5 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 5 گھنٹے قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 7 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل