اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ساتویں مردم شماری کے انعقاد، مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں ساتویں مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی، مردم شماری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوگی۔ مردم شماری سے قبل خانہ شماری کرائی جائے گی۔
مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ،چیف سیکریٹریز،چیئرمین نادرا و دیگر کریں گے، کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام پر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقل سیکریٹریٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل اجلاسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مردم شماری کا قابل اعتبار ڈیٹا حاصل کرنا چاہتی ہے، شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پالیسیوں اور منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 8 hours ago

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 8 hours ago

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 10 hours ago

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 8 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 8 hours ago

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 10 hours ago

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 8 hours ago

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 8 hours ago

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 7 hours ago

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 8 hours ago

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 7 hours ago

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 10 hours ago