وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے رابطہ کرلیا۔


ایف آئی اے کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو لکھے گے خط کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
اس خط میں کہا گیا کہ حریم شاہ نے دھوکا دہی کے ذریعے رقم اسمگل کرنے کا دعویٰ کیا، ان کی یہ ویڈیو مبینہ طور پر برطانیہ میں بنائی گئی۔
اس میں کہا گیا کہ حریم شاہ کی جانب سے دھوکا دہی کے ذریعے رقم اسمگل کرنے کا دعویٰ کیا گیا، ٹک ٹاکر حریم شاہ کراچی سے دوحہ اور وہاں سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی۔
خط میں کہا گیا کہ دوسری ویڈیو میں حریم شاہ نے سارے معاملے کو مذاق قرار دیا، حریم شاہ کی تردیدی ویڈیو لندن میں اسکائی مارکیٹنگ کے دفتر میں ریکارڈ کی گئی جس میں دانیال ملک نامی شخص نے رقم کو قانونی قراردیا۔
ایف آئی اے نے نیشنل کرائم ایجنسی سے دونوں ویڈیو کے تناظر میں حریم شاہ اور دانیال ملک کے خلاف انکوائری کی سفارش کی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ منی لانڈرنگ پاکستان میں قابلِ سزا جرم ہے، تحقیقات میں سامنے آنے والی تفصیلات سے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کیا جائے۔
اس خط میں حریم شاہ کی سفری اور شناختی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 19 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 18 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 15 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 14 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 21 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 14 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago







