جی این این سوشل

کھیل

آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر منسوخ کردیا 

سڈنی : آسٹریلین حکومت نے سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر منسوخ کردیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہیں ، تاہم سربین ٹینس اسٹار کا ویزا آسٹریلیا نے ایک بار پھر منسوخ کر دیا ہے ۔ اگر ایسا ہوا تو نواک جوکووچ کو تین سال تک آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

34سالہ جوکووچ کا کہنا تھا کہ وہ ویکسینیشن کے خلاف ہیں انھیں اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے طبی طور پر استثنیٰ دیا گیا تھا جس پر بہت سے عام آسٹریلوی مشتعل تھے ۔ لیکن آسٹریلیا لینڈنگ کے بعد انھیں ڈرامائی طور پر ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا ، اس اقدام کے خلاف جوکووچ کے وکلا نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

بعد ازاں عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیتے تھے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت ٹینس اسٹار کا ویزا منسوخ کرنے کی درست دلیل دینے میں ناکام رہی۔

 آسٹریلوی عدالت نے حکومت کو ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن کا آغاز میلبورن میں 17 جنوری سے ہو رہا ہے۔

 

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

کمی کے بعد فی تولہ سونا  240000روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 205761روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں  نے صارفین سے51 ارب 88 کروڑ 30 لاکھ روپے اضافی وصولی کی درخواست  نیپرا میں جمع کردی ۔

ڈسکوز نےجنوری تا مارچ 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کی ہے جبکہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے 17 مئی کو درخواست پر سماعت کی جائے گی ۔

درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، وفاقی وزیر خزانہ

کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، جون جولائی اور اگست میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے، تجارتی خسارہ قابو میں ہے اور گزشتہ 10 ماہ سے معاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں۔

وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا وفد یہاں آیا ہوا تھا، سعودی وفد سے بزنس ٹو بزنس مذاکرات ہوئے، ہمارے معاشی اہداف صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ قابو میں ہے، ہماری زراعت کی جی ڈی پی 5 فیصد پر گروتھ کر رہی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہے، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، امریکا اور یورپ کے سرمایہ کاروں سے بھی رابطوں میں ہوں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم بھی رواں ماہ آئے گی جن سے لمبا پروگرام ہم کریں گے، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہوگئے، ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں رضاکارانہ کام بہت کم کئے جاتے ہیں مگر ٹیکس کی ریشو بہت کم ہے ان معاملات کو بہتر بنانا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نو فیصد ہو تو ملک نہیں چل سکتا،

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے حکومتی سطح کے کام عوام سے بھی شیئر کئے جائیں، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے، صرف باتوں سے ہمارا گزارا نہیں ہوگا، ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنشن ریفارمز پر بات ہو رہی ہے، ملک میں سرکاری ملازمین کا پول بہت بڑا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن کے سالانہ بہت بڑے اخراجات ہیں، ہم ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں، سٹرکچرل اصلاحات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرائیں گے، ٹیکس اور پنشن اصلاحات کیلئے ایوان کو متحد ہو کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کو لے کر تمام اشاریئے مثبت ہیں، عالمی جریدے اور ادارے معیشت کی بہتری کی بات کرتے ہیں جو سرٹیفکیٹ ہے، ہم اصلاحات کی طرف جا رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا حکومتی اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنشن کا ایک بہت بڑا بوجھ ہے جو حکومت پاکستان کو اٹھانا پڑتا ہے، پنشن کے حوالے سے ابھی تجاویز طلب کی گئی ہیں،غورو فکر کیا جا رہا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن سے متعلق اصلاحات تمام اداروں پر لاگو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll