سعودائزیشن کے تحت اب مقامی توانائی کے شعبے میں بھی 75 فیصد سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا ‘ جس کے بعد اس پیشے میں صرف 25 فیصد غیرملکی ملازمین ہوں گے

سعودی عرب نے توانائی کے شعبے سے بھی غیرملکیوں کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیوں کہ مملکت میں سعودائزیشن کے تحت اب مقامی توانائی کے شعبے میں بھی 75 فیصد سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا ، جس کے بعد اس پیشے میں صرف 25 فیصد غیر ملکی ملازمین ہوں گے اور باقی سب مقامی بھرتی کیے جائیں گے۔
اس ضمن میں سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملکی اشیاء پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے شعبے میں بھی 2030ء تک سعودائزیشن کی شرح 75 فیصد تک کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ویژن 2030 کو کامیاب بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں جو کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور اب توانائی کے متبادل ذرائع سوچ سمجھ کر اپنائے جائیں گے ، کاربن سرکلر اکانومی کا تصور ہمیں ہائیڈرو کاربن کی پیداوار جاری رکھنے ، برآمد کرنے اور اس سے مالی فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے غیر ملکیوں پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ شروع کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروغ افرادی قوت پروگرام کا آغاز کر دیا ، پروگرام 89 سکیموں پر مشتمل ہے ، جس کے ذریعے سعودی وژن 2030ء کے 16 سٹراٹیجک اہداف پورے ہوں گے ، اس حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فروغ افرادی قوت پروگرام سعودی وژن 2030 میں شامل ہے ، جس کے تحت افرادی قوت کے فروغ کا سفر بچپن سے شروع ہوگا ، جو کالجوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیوں سے ہوتے ہوئے لیبر مارکیٹ تک پہنچے گا ، اس کا مقصد سعودی شہریوں میں مہارتیں پیدا کرنا اور ان کی علمی قابلیت کو بڑھانا ہے ، لیبر مارکیٹ کے نت نئے تقاضوں کو پورا کرنا بھی اس کا ایک اہم مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا پروگرام معاشرے کے تمام طبقوں کی ضروریات اور آرزوؤں کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ، ہر شہری کی استعداد پر مجھے پورا بھروسہ ہے ، یہ پروگرام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قومی افرادی قوت میں مسابقت کا جذبہ مضبوط کرے گا ، یہ مضبوط معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا اور ہمارے عوام موجودہ اور بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے ، جس کے لیے کمسنی سے بچوں کی استعداد بڑھانے کے لیے نرسری سکول بڑے پیمانے پر قائم ہوں گے ، بچوں کی نجی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا ، طلبہ کو لیبر مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لیے پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جائے گی اور پیشہ ورنہ رجحانات متعین کرنے میں مدد کی جائے گی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل








