جی این این سوشل

پاکستان

حریم شاہ اور شیخ رشید کی دوستی کیسے ہوئی ؟

اسلام آباد: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے دوستی کے آغاز کی تفصیلات بتا دیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حریم شاہ اور شیخ رشید کی دوستی کیسے ہوئی ؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے دوران اس حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ ان کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے دوستی کب اور کیسے ہوئی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ تقریباً 6 سے 7 سال قبل ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی اور میں انہیں زیادہ نہیں جانتی تھی بس یہی معلوم تھا کہ وہ ایک سیاستدان ہیں۔

انہوں نے شیخ رشید احمد سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں جس کے بعد شیخ رشید نے انہیں اپنا موبائل نمبر لکھوانے کے بعد کہا کہ مجھے مس کال دے دیں۔

حرایم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید احمد نے ان سے کہا کہ وہ لاہور جائیں تو ان کی مہمان ہوں گی جبکہ شیخ رشید احمد نے انہیں لال حویلی آنے کی بھی دعوت دی تھی۔ جس کے بعد حریم شاہ اور شیخ رشید میں دوستی کا آغاز ہو گیا۔

جرم

راولپنڈی :کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی :کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ان دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّٰہ اور احسان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی  شعبہ  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ، ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل '' مائیکرو سافٹ نیٹ ورک'' کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے ، آئس ریپ کے عالمی سیلز کے شعبے کے سربراہ جان اربک نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل ترقی کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مناسب اقدامات کے ذریعے پاکستان کے آئی ٹی مشن کی حمایت کریںگے۔

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذریعے 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں گندم کی خریداری اور باردانہ کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔


شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی وافر فصل ہوئی ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری کے مواقع کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔ 


وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار دن کے اندر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll