لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 بلکسر سے کلرکہار تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کلرکہار تک بند کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 فیض پور لاہور سے درکھانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 11 کو بھی محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو بھی کوٹ مومن سے اللہ انٹر چینج تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 11 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 16 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 11 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 11 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago






