لاہور: سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی مداح ہوگئیں۔


شنیرا نے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے نئے گانے تُو جھوم کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اس سے پہلے ایسا گانا کبھی نہیں سُنا ،میں پچھلے 25 منٹ سے یہاں بیٹھی گانا سُنتے ہوئے رو رہی ہوں۔
شنیرا نے لکھا کہ ان ناقابلِ یقین خواتین کا یہ گانا میری روح میں بس گیا ہے۔
آخر میں شنیرا نے پاکستان کی سلامتی کے لئے دُعا بھی کی۔
I have not heard this song before & have know idea what they are singing about but I’ve been sitting here for the last 25 minutes crying my eyes out! These incredible women just sang into my soul. God Bless this beautiful Country ?? #TuJhoom #NaseeboLal #AbidaParveen @cokestudio
— Shaniera Akram (@iamShaniera) January 15, 2022
یادرہے کہ نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کو ایک ساتھ پرفارم کرتی نظر آئی ہیں۔
گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو نے 14ویں سیزن کا آغاز کردیا جس میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام تو جھوم نے لوگوں پر سحر طاری کردیا۔
عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام کو انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے کیونکہ ذوالفقار خان عرف زلفی نے اس کی موسیقی ایسے ترتیب دی ہے جسے سننے والے ایک الگ ہی کیفیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی عابدہ پروین اور نصیبو لال کا کلام تو جھوم ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔

سلامتی کونسل اجلاس : پاکستان کا مشرقی کانگو میں فوری جنگ بندی اور افریقی قیادت میں سیاسی حل پر زور
- 4 hours ago

لاہورٹیسٹ: نعمان علی کی شاندار باؤلنگ،پروٹیز ٹیم 269 رنز پر ڈھیر،پاکستان کو 109 رنز کی برتری
- 3 hours ago

مریدکے میں پر تشدد احتجاج کا معاملہ،سعد رضوی سمیت دیگر رہنماؤں اورکارکنان پر مقدمہ درج
- 2 hours ago

امریکہ میں ایک اورچھوٹا طیارہ گرکر تباہ،2افراد جاں بحق،خاتون زخمی
- 4 hours ago

پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی مہم کو فوری روکنا تھا،وزیر اعظم
- 5 minutes ago

سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
- 20 minutes ago

گزشتہ رو ز کی مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی،انڈیکس میں 4ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 4 hours ago

نو منتخب وزیراعلی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ کی گورنر کی دستیابی معلوم کرکے آگاہ کرنیکی ہدایت
- 3 hours ago

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- an hour ago

سمندری کیبل کی مرمت کے پیش نظرآج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
- 3 hours ago

20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعدحماس نے 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
- 3 hours ago

پاکستان کوداخلی امور پر بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ کا افغان حکومت کے بیان پر رد عمل
- 4 hours ago