جی این این سوشل

جرم

موٹرسائیکل پر آگے کیوں نکلے، ملزمان کا طالب علم  پر بدترین تشدد

منڈی بہاوالدین :  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موٹرسائیکل پر آگے کیوں نکلے، ملزمان کا طالب علم  پر بدترین تشدد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  موٹرسائیکل پر آگے نکلنے پر ملزمان کی جانب سے طالب علم  پر بدترین تشدد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے،  پھالیہ میں ہونے والے واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سات ملزمان نوجوان کو ڈنڈوں سے پیٹتے رہے، معافی بھی منگوائی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج، ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، گرفتاری کے لئے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفریح

پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے اپنی بیٹی کا نام نور جہاں صدیقی رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اداکارہ زارا نور عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی ، جس میں انہوں نے  انتہائی خوشی کیساتھ اس خبر کو اپنے چاہنے والوں کیساتھ شیئر کیا، پوسٹ میں انہوں نے ایک انتہائی خوبصورت سا کارڈ شیئر کیا،

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)

پوسٹ میں  تحریر تھا کہ 'بسم اللہ ،الحمد اللہ آج ہم بطور اماں ابا یہ اعلان کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، ہمارے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔آپ سب ہماری بیٹی نورِ جہاں صدیقی اور ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا'۔

 یاد رہے کہ 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا تھا اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اب تک شیئر نہیں کی ہے۔

 واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا کی شادی دسمبر 2017 ء میں ہوئی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔

قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔

لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll