Advertisement
علاقائی

سوات کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ

سوات ( رپورٹر : شہزاد نوید ) خواتین نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ، سوات میں پہلی بار خواتین پولیس اہلکاروں کا ہیوی ویپن کورس مکمل ہوگیا، کورس میں خواتین پولیس اہلکاروں کوایس ایم جی، سنائیپر اور دوسرے ہتھیاروں کا استعمال سکھایا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 9th 2021, 3:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

دہشت گردی سے متاثرہ سوات میں پولیس جوانوں اور خاص کر خواتین پولیس اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنے کے لئے انہیں جدید اور ہیوی ویپن کی تربیت دی گئی۔ ہیوی ویپن کورس میں ضلع بھر کے 75 خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔اں خواتین اہلکاروں کو ایس ایم جی،سنائپر اور دوسرے ہتھیاروں کا استعمال سکھا یا گیا تاکہ پولیس جوانوں کے شانہ بشانہ یہ خواتین جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کریں۔

اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے والی خاتون کناسٹیبل اختر بیگم نے بتایا کہ ہیوی ویپن کی تربیت حاصل کرکے وہ پر عزم اور حوصلہ افزاء محسوس کررہی ہے۔" سوات میں دہشت گردی کے دوران پولیس اہلکاروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہے جن میں خواتین بھی شامل تھیں، ہیوی ویپن کورس کی بدولت اُن کا مورال مزید بلند ہوگیا ہے اور اب وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بھر پور انداز میں نمٹ سکتی ہے۔

سوات میں کل 75 خواتین پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں جن میں تین خواتین انویسٹی گیشن اور باقی مختلف پولیس اسٹیشنوں میں تعینات ہیں۔ یہ خواتین پولیس مختلف جرائم کی روک تھام میں مرد پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ چھاپوں اور سرچ آپریشن میں بھی بڑھ چڑح کر حصہ لے رہی ہے۔

سوات میں امن کے سفیر مانے جانے والے زاہد خان نے بتایا کہ طالبانائزیشن کے دوران خواتین پولیس ہلکاروں کا کردار اہم رہا ہے لیکن اُس وقت اُن کی وہ تربیت نہیں تھی جو آج انہیں میسر کی جارہی ہے۔"جدید اور ہیوی ویپن کی تربیت حاصل کرکے اب مختلف سرچ آپریشن اور چھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکار وں کا نہ صرف مورال بلند ہوگا بلکہ وہ عزم اور ہمت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے پائیں گی۔"

 سوات میں پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے اور انہیں تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف اوقات میں تربیتی پروگرامات کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس بار خواتین اہلکاروں کو اس کورس میں شامل کرنا ایک اچھا اقدام ثابت ہو رہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور بنگش نے بتایا کہ خواتین اہلکاروں کو تربیت فراہم کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ اُنہیں دور جدید کے چلینجز کا مقابلہ کرنا سکھا یا جائے، ہیوی ویپن کورس حاصل کرکے یہ اب اس قابل ہو جائیں گی کہ کسی بھی سخت اور مشکل حالات میں  ہمت وبہادری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ " مستقبل میں بھی اس قسم کے کورس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی مورال بلند ہو سکیں"، سوات میں خواتین پولیس اہلکاروں کی جدید تربیت پر جہاں پولیس ڈیپارٹمنٹ پر عزم ہے وہی سوات کے لوگ بھی اِسے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ 

Advertisement
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 21 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 16 hours ago
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 2 days ago
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 2 days ago
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 2 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 20 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 20 hours ago
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 21 hours ago
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 2 days ago
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 2 days ago
Advertisement