جی این این سوشل

کھیل

شراب کا جشن روک کر خوشی میں شامل کرنے پر عثمان خواجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد بیٹر عثمان خواجہ نے ٹیم کی جانب سے شراب کا جشن چھوڑ کر فتح کی خوشی میں خود کو شامل کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شراب کا جشن روک کر خوشی میں شامل کرنے پر عثمان خواجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے جشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم ممبرز کو شراب کا جشن روک کر عثمان خواجہ کو ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں شامل کیا تھا۔ اب اس معاملے پر عثمان خواجہ نے بھی سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ لڑکے مجھے سپورٹ کرتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے نہیں پتہ کہ پھر کیا ہے۔

آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اپنا معمول کا شراب کا جشن چھوڑا تاکہ میں بھی خوشی میں ان کے ساتھ شامل ہو سکوں۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران ہماری اقدار بہت اہم ہوتی ہیں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم بالکل ٹھیک سمت میں جارہے ہیں۔

پاکستان

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر کا مشترکہ اعلامیہ جاری

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر  کا  مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں نے 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور اسرائیلی مظالم پرموقف واضح کیا گیا۔

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔جیلوں میں قید دونوں ممالک کے شہریوں کی رہائی کا بھی فیصلہ ہوا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمسائیہ ممالک افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے افغان مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، دونوں ممالک نے تمام افغان باشندوں کو ملکی معاملات میں شریک کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستان اور ایران نے مشترکہ اعلامیہ میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلر سکیشن پر حملے کی مذمت کی، دونوں ممالک نے باہمی سرحد کو پاک ایران دوستی، امن کی سرحد کے طور پر تسلیم کیا، پاکستان اور ایران نے مستقل بنیادوں پر سیاسی، سکیورٹی حکام کے تعاون پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کا مقصد دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ مہمان صدر پیر کو اسلام آباد پہنچے۔ انھوں نے پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹیکٹس فراہم کر دی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بے سہارا ور یتیم بچوں کومیچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں۔
140  بے سہارا اور یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مہمان ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے مسکراہٹ کیلئے یہ حقیر سی کوشش ہے۔ 
یادر رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے ۔ سیریز کے 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں جبکہ چوتھا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کل کھیلا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لیڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ کل لاہورمیں ہوگا

پاکستانی ٹیم کل مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لیڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ کل لاہورمیں ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 
پاکستانی ٹیم کل مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔
 نیوزی لینڈ ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی ، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ آخری دو میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی یہ سیریز 5 میچوں پر مشتمل ہے۔ جس میں 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ۔ پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں کی کھلیں جا سکی تھیں۔
اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 5 میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll