اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) دوبارہ متحرک ہورہی ہے ، راولپنڈی ،اسلام آباد پشاور اور کراچی میں دہشت گردی کاخطرہ ہے ۔

تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ کل راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے 2 واقعات ہوئے، دونوں جگہ ایک ایک افسر شہید ہوا ہے، اس ملک میں ہماری افواج اور پولیس نے اپنی شہادتوں سے دہشت گردوں کو شکست دی ہے ۔ہماری عظیم افواج اور عظم پولیس نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ہمارے لیے ایک امن کی فضا قائم کی ہے، اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر فوج اور پولیس امن و امان کے مسئلے کو اور ہماری زندگی کو آسان بناتی ہیں.
وزیرداخلہ نے کہاکہ افغانستان سے ٹی ٹی پی آرگنائز ہو رہی ہے، راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کراچی میں تھریٹ ہے، کل بھی ہماری افواج نے 5 دہشت گرد ہلاک کیے ہیں ، امن کی فضا بحال ہو گی، اللہ کو منظور ہوا تو دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہاکہ ناکوں کی وجہ سے غریبوں کو تنگ کیا جاتا ہے ، میں 3ناکیں ختم کرنے جا رہا ہوں، ہماری افواج اور سیکورٹی ادارے چوکس ہیں ، سیکورٹی کیلئے وفاقی حکومت سے ایک ارب کا پیکج مانگا ہے اگر یہ پیکج ملا تو باقی ناکے بھی ختم کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوا ، برا ہوا، اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ میں قائدین سے توقع رکھتا ہوں کہ جہاں پریس کانفرنس کی جگہ تھی وہاں کرتے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں ،آئی جی کے ساتھ رابطے میں ہوں، ہم نے تمام ملازمین کے ساتھ مل کر معاملات طے کیے ہیں ۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 منٹ قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 6 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل



