بھارت کی معروف جوڑی اداکار دھنش اور رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا نے 18 سال کی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
کچھ عرصہ قبل اداکار دھنش کی اکشے کمار اور سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’ اترنگی ‘‘ ریلیز ہوئیے ہے جس میں انہوں نے لیڈ کر دار نبھایا ہے ۔


نئی دہلی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ترین اداکار ’’ دھنش ‘‘ اور اہلیہ ’’ ایشوریا‘‘ نے 18 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار دھنش کی اہلیہ ایشوریا تامل فلموں کے لیجنڈ اداکار ’’ رجنی کانت ‘‘ کی بیٹی ہیں ، وہ پلے بیک گلوکارہ اور فلم ڈائریکٹر ہیں ۔
اداکار دھنش نے ٹویٹر پر علیحدگی کی خبر مداحوں کو سناتے ہوئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’’ ایک ساتھ 18 سال کا سفر بطور دوست، میاں بیوی ، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کا رہا ، یہ ترقی ، ایک دوسر ے کو سمجھنے ، ایڈجسٹ کرنے کا سفر بھی رہا ، آج ہم ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں ہمارے راستے الگ ہو رہے ہیں ، ایشیور یا اور میں نے بطور میاں بیوی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ، اس لیے مہربانی فرما کر ہمارے فیصلے کا احترام کریں اور ہمیں اس معاملے سے نمٹنے کیلئے پرائیویسی فراہم کی جائے ۔‘‘
دوسری جانب رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا نے بھی یہ پیغام اپنے انسٹاگرام پر جاری کیا ہے اور ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اسے عنوان کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ آپ کی انڈر سٹیڈنگ اور محبت کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار دھنش کی اکشے کمار اور سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’ اترنگی ‘‘ ریلیز ہوئیے ہے جس میں انہوں نے لیڈ کر دار نبھایا ہے ۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل







