جی این این سوشل

علاقائی

ذبح خانے میں گدھے کٹنے کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

کراچی : نارتھ کراچی میں کسی شہری نے ون فائیو کمیلے پر گدھوں کاٹنے کی اطلاع دی تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ذبح خانے میں گدھے کٹنے کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  ذبح خانے میں گدھے کٹنے کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں ،  نارتھ کراچی میں کسی شہری نے ون فائیو کمیلے پر گدھوں کاٹنے کی اطلاع دی تھی۔

تاج محل ہال کے قریب کمیلے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی ،  فوٹیج میں کمیلے کے باہر سات سے آٹھ گدھے بندھے نظر آرہے تھے ۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ  کسی شہری نے غلط فہمی کی بنا پر اطلاع دی تھی، کمیلے پر بندھے گدھے مزدوروں کے تھے ، جو آلائشیں اٹھاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   گوشت کو چیک کیا گیا ، گوشت گائے کا ہی ہے ،  گائے شادی کی تقریب کے لیے کاٹی جارہی تھی ،  گائے کے سری پائے بھی برآمد کرلیے گئے ، رات کو پانچ افراد کو حراست میں لیا تھا کلیئرنس کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

پاکستان

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شبلی فراز کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے۔

رولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسوں اور تحریک کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا ہے کہ آزاد میڈیا کیلئے مضبوط پالیسی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی کامیابی کا آخری فیز چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری مرحلہ ہے یہ جنگ ہم جیت چکے ہے،ہمارے دشمن ہار چکے ہے ہماری جیت کا اعلان نہیں کررہے یہ لوگ کیونکہ یہ خوفزدہ ہے، عمران خان انشاء اللہ بہت جلد دوبارہ اپنی عوام میں ہوں گے اور اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سرمایہ کاری میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ

بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 26 ہزار 270 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سرمایہ کاری   میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری (اسٹاک) میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کاحجم 26 ہزار 270 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 19 ہزار 216  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پردوفیصداضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 28 ہزار 322  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 20.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23 ہزار 580 ارب روپے روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر1.6 فیصد نموہوئی، فروری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27 ہزار 866 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار 964  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار 835  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر 0.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll