ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فرنٹ لائن پر طبی عملے کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔


نیویارک : اب ایکس رے کے زریعے کورونا ٹیسٹ کا پتہ لگانا ممکن ہو گیا، ماہرین نے پی سی آر ٹیسٹ کے بجائے ایکس رے سے چند منٹوں میں 98 فیصد درست رزلٹ دینے کا دعوی کردیا ہے۔
نئی ٹیکنالوجی میں وائرس کا پتا لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فرنٹ لائن پر طبی عملے کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔
انفیکشن کے ابتدائی مراحل کے دوران ایکس رے میں کورونا کی علامات نظر نہیں ہوتی ہیں، اس لیے یہ ٹیکنالوجی پی سی آر ٹیسٹوں کی مکمل طور پر جگہ نہیں لے سکتی۔
تاہم، یہ پھر بھی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے خاص طور پر جب پی سی آر ٹیسٹ آسانی سے دستیاب نہ ہوں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ وائرس کے سنگین معاملات کی تشخیص کرتے وقت یہ اہم اور ممکنہ طور پر جان بچانے والا ثابت ہو سکتا ہے، اس بات کا تعین کرنے میں مدد کر سکتا ہے کہ مریض کو کس علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
ریسرچ، انوویشن اور انگیجمنٹ کے وائس پرنسپل پروفیسر میلان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر گیم بدلنے والی تحقیق ہو سکتی ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 4 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 5 گھنٹے قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 4 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 4 گھنٹے قبل

معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت “مستانی” کا ٹیزر جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 28 منٹ قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 3 گھنٹے قبل













