امارتی مطالبے کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے۔


امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ یمن کی حوثیوں کو دوبارہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے قرار دینے پر غور کررہی ہے، یہ اعلان گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن کا یہ تبصرہ امارتی سفارتخانے کے ٹوئٹ کے بعد کی جانے والی نیوز کانفرنس میں سامنے آیا، امارتی سفیر یوسف العطیبہ نے اپنے ٹوئٹ میں جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ پیر کو ابو ظبی ائیر پورٹ اور تیل ڈپو پر کیے جانے والے حملے کے رد عمل میں تنظیم کو دوبارہ دہشت گرد قرار دیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر امریکی فہرست میں شامل کیا جائے ، جہاں سے اس تنظیم کا نام تقریباً ایک سال قبل خارج کردیا گیا تھا۔
امارتی مطالبے کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے۔
تاہم امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ حوثیوں یمن کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت اور سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کے درمیان تصادم، جس کا تعلق یو اے ای سے ہے ختم کرنا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے.
In comments earlier today, Amb Al Otaiba described the Houthi terrorist attacks against civilian sites in the UAE that killed 3 innocent civilians. He called on the Administration and Congress to support re-designating the Houthi terrorist organization as an FTO. (1/3)
— UAE Embassy US (@UAEEmbassyUS) January 19, 2022
جوبائیڈن کا تبصرہ جنگ کو ختم کرنے کی پیش رفت میں کمی کی عکاسی کرتا ہے جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد اقوام متحدہ کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے امن مذاکرات میں پہل کی تھی تاکہ انسانی بحران سے بچا جاسکے جسے اقوام متحدہ نے دنیا ملک ترین قرار دیا ہے۔
یو اے ای کی جانب سے جوبائیڈن کے تبصرے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے امارتی سفارت خانے نے ٹوئٹ کیا کہ کیس واضح ہے شہریوں کے خلاف بلیسٹک اور کروز میزائل چلانا جارحیت برقرار رکھنے اور یمن کے شہریوں کی امداد رخ تبدیل کرنے کے مترادف ہے۔
یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجبر نے ٹوئٹ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو حوثی تحریک کے لیے نرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ نرمی دہشت گرد اداروں کو اسی طرح کا عمل کرنے کا حوصلہ فراہم کرے گی۔
گزشتہ سال امن مذاکرات کے اقدامات کے لیے جوبائیڈن نے بطور خصوصی ایلچی تجربہ کار امریکی سفیر ٹیموتھی لنڈر کینگ کا تقرر کیا تھا، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں کیے گئے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی تھی۔
یاد رہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حوثی گروپ کو غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان پر مالیاتی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے پیر کو ہونے والے ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے، اس واقعے کی ذمہ داری حوثی گروپ نے قبول کی تھی۔
ڈرون حملے پر سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے اگلے ہی روز حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا پر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے جن میں عام شہری بھی شامل تھے۔
حوثی میڈیا اور مقامی افراد کے مطابق سال 2019 کے بعد یہ سب سے خطرناک حملہ تھا۔
قومی سیکیورٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عطیبہ نے جوبائیڈن کے مشیر برائے قومی سلامت جیک سولیوان نے 'واضح' مشاورت کی، گفتگو میں حوثی حملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امارتی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عطیبہ کے ہمرا یو اے ای کی سرفہرست انٹیلی جنس ایجنسی کے عہدیدار علی الشمسی بھی موجود تھے۔
جوبائیڈن کے تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے پر امارتی سفارت خانے نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا کہ عطیبہ نے سولیوان کے ساتھ اپنی ملاقات میں حوثی تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے پر زور دیا تھا۔
ادھر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی ٹیموتھی لنڈر کنگ نے امن مذاکرات کو ازسرِنو شروع اور بڑھتے ہوئے تشدد کو ختم کرنے کے لیے خلیج میں نئے میشن کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہا خصوصی ایلچی نئے سال میں فریقین پر عسکری کشیدگی ختم کرتے ہوئے یو این کی قیادت میں ایک جامع امن مرحلے میں شرکت کرنے پر دباؤ ڈالیں گے۔
پینٹاگون نے کہا کہ امریکی سیکریٹری دفاع لوئیڈ آسٹن نے گزشتہ روز ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آسٹن نے جانوں کے ضیاع پر تعزیت پر کا اظہار کرتے ہوئے تمام خطرات کے خلاف یو اے ای کی سرزمین کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی مستحکم حمایت پر زور دیا۔

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 3 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلہ دیش کا پاکستانی حکومت سے رابطہ کر لیا
- 5 hours ago

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 4 hours ago

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 15 minutes ago

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 20 minutes ago

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 5 hours ago

امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم
- 5 hours ago

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- an hour ago

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 3 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 2 hours ago

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 2 hours ago













