جی این این سوشل

کھیل

بابراعظم آئی سی سی مینزون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر 

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینزون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں  پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم آف دی ایئر کا کپتان قراردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابراعظم آئی سی سی مینزون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اس ٹیم کے لیے  ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران کہیں بلے بازی تو کہیں گیند بازی سے کمالات دکھائے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر  کا کپتان پاکستان کے بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے،بابر اعظم گزشتہ سال 6 میچوں میں  67.50کی اوسط سے دو سنچریوں کے ساتھ 405 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بابر اعظم نے  پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقا اور انگلینڈ کےدوروں کے دوران بہترین کاکردگی دکھائی جس پر بابر کو پلیئر آف دی میچ  سے بھی نوازا گیا۔

آئرلینڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ کو 2021 میں ون ڈے کرکٹ میں  سب سے زیادہ  رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے،پال نے صرف 14 میچوں میں 79.66رنز کی اوسط سے  3   سنچریاں جب کہ دو نصف سنچریاں بنائیں۔

جینمن ملن نے 2021 کے دوران  جنوبی  افریقا کے لیے  ٹاپ آرڈر بیٹسمین کے طور پرنمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم  میں جگہ بنائی،ملن نے8  میچوں میں 84.83 کی اوسط سے  2 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 509 رنزاسکور کیے۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ون ڈے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں میں فخر زمان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے،فخرنے 2021 کے دوران  6 میچوں میں 60.83 رنز کی اوسط سے 365 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں بھی شامل تھیں۔

جنوبی افریقی  بیٹسمین راسی وین ڈیر ڈوسن  2021 کے دوران  افریقی ٹیم کے لیے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں مضبوط چٹان کی مانند ثابت ہوئے،راسی نے اپنی بہترین کارکردگی سے 8 میچز میں 57 رنز کی اوسط سے 342 رنز اسکور کیے۔

بنگلا دیش کے تجربہ کاراور مایہ ناز آل راؤنڈرشکیب الحسن  بھی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے،انہوں نے  9 میچوں میں دوسنچریوں اور 39.57 رنز کی اوسط سے 277 رنز بنائے،شکیب الحسن  نے 17.52 کی اوسط سے 17 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بنگلا دیش کے ایک اور کھلاڑی  مشفق  الرحیم نے  2021 میں 9 میچ کھیلتے ہوئے ایک سنچری کے ساتھ 58.14 کی اوسط سے 407 رنز بنائے۔ 

سری لنکا ہسرنگا نے گزشتہ سال کے دوران  14 میچز میں 3  نصف سنچریوں کے ساتھ 27.38 کی اوسط سے 356 رنز بنائے اور 4.56 کی اکانومی سے 12 وکٹیں حاصل کیں۔  

بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیزالرحمٰن نےشاندار کارکردگی کے ذریعے 2021 میں  بھی ون ڈے کرکٹ میں راج کیا،انھوں نے 10 میچوں میں 21.55 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں۔ 

آئرلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی سیمی سنگھ  نے 2021 میں 13 میچوں میں 20.15  کی اوسط سے  19 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  46.66 کی اوسط سے 280 رنز بھی بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔

تجارت

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذریعے 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں گندم کی خریداری اور باردانہ کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔


شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی وافر فصل ہوئی ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری کے مواقع کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔ 


وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار دن کے اندر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قرض لینے پر مجبور ہیں ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قرض لینے پر مجبور ہیں  ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد : ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر قرض لینے پر مجبور ہیں اسی لیے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 کھرب روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، پاکستانی خزانے میں صرف 9 ارب آرہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے ہم قرض کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خراب کارکردگی والے افسران کو اب موقع نہیں دیا جائے گا، انصاف کا فیصلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ورنہ وہ لوگ گھر میں بچوں کے ساتھ چائے کافی پئیں، قابل افسران کو معقول تنخواہیں دی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، قرضوں کی ادائیگی کا حجم سب جانتے ہیں، وصولیوں اور واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو محصولات چاہئیں وہ کرپشن اور فراڈ کی نذر ہورہے ہیں، 2700 ارب روپے کے کلیمز سے قانون بنادیا ہے، ٹریبنولز میں جو اچھے لوگ ہیں انہیں عزت دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  طلب

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گندم درآمد اسکینڈل کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےبنائی جانےوالی تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس۔ اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll