Advertisement
پاکستان

’امید کرتے ہیں اس مرتبہ لاہور قلندر پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے‘

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندر نے فرنچائزز میں اپنا منفرد مقام پیدا کیا ہے، گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد لاہور قلندر کا خاصا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 20 2022، 11:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
’امید کرتے ہیں اس مرتبہ لاہور قلندر پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے‘

وزیراعظم عمران خان سے سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں کپتان لاہور قلندر شاہین آفریدی اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن عاقب جاوید بھی موجود تھے،  ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے  پی ایس ایل میں لاہور قلندر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  امید کرتے ہیں اس مرتبہ لاہور قلندر پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے، نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندر کی مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے، نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کیے ہیں،لاہور قلندر نے فرنچائزز میں اپنا منفرد مقام پیدا کیا ہے،  گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد لاہور قلندر کا خاصا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ  کامیاب نوجوان پروگرام میں ٹیلنٹ ہنٹ کا کردار قابل ستائش ہے۔

رانا عاطف نے وزیراعظم کو لاہور قلندر کے آئندہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

Advertisement