انہوں نے دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے داغے جانے والے کچھ میزائلوں کو تباہ بھی کیا تھا۔


واشنگٹن: متحدہ عرب امارات کے امریکہ میں متعین سفیر یوسف الاوطیبا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوظبی میں حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں کروز میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔
خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق پہلی مرتبہ امارات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملوں میں میزائل کا استعمال ہوا تھا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پر کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری شامل تھے۔
امریکہ میں یو اے ای کے متعین سفیر نے کہا کہ حوثی باغیوں نے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے جن کے باعث تین ٹینکرز پھٹ گئے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے داغے جانے والے کچھ میزائلوں کو تباہ بھی کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف الاوطیبا نے امریکہ سے یہ بھی کہا ہے کہ حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ ہونے والے حملے کے بعد اپنے ردعمل میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کو سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
یہ پیشکش حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے تناظر میں ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی پیشکش سے متعلق باقاعدہ خط بھی تحریر کیا ہے۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 4 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- a day ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago


