اکرا: افریقی ملک گھانا کے قصبے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 59 زخمی ہوئے ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور فوج کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ماہرین کی ایک ٹیم کو "دوسرے دھماکے سے بچنے اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
ملک کے صدر کی جانب سے گھانا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کو لوگوں کو جلداز جلد ریلیف" پہنچانے کا کام سونپا گیا ہے۔
حکام کے مطابق 59 زخمیوں میں سے 42 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا جارہاہے کہ واقعہ کوئی حادثہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ کان کنی کمپنی کا دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک ، موٹر سائیکل اور ایک گاڑی سے جاٹکرایا ۔
مقامی میڈیا کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں تباہ شدہ عمارتوں اور بکھرے ہوئے ملبے کے اوپر سے سیاہ دھویں کے بادل واضح دکھائی دے رہے ہیں ۔ مزیدبراں سڑک کے ساتھ ایک بڑا گڑھا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ گرافک ویڈیوز میں متاثرین کی مسخ شدہ لاشیں بھی دکھائی گئیں ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 12 hours ago

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 10 hours ago

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 9 hours ago

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 10 hours ago
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 9 hours ago
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 7 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 13 hours ago

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 10 hours ago

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 8 hours ago

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 10 hours ago

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 10 hours ago

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 10 hours ago