جی این این سوشل

کھیل

بابراعظم ارطغرل ہیں اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی

سیمی فائنل میں شکست پر انہوں نے کہا کہ اس ہار کا بہت صدمہ ہوا، تین چھکے لگنے پر رویا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابراعظم ارطغرل ہیں اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ترکش سپہ سالار ارطغرل قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں، وہ نمبر ون پلیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ انہیں کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب سے میں لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہوں، عاطف رانا اور عاقب جاوید نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ پاک بھارت میچ پر ان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل عجیب سے ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاک بھارت ہے، میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی سے بھی بات ہوئی تھی انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ گراونڈ میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرو۔ روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیریئر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت کے ٹاپ تین بیٹرز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کی ٹیم پریشر میں آ گئی جس کا فائدہ ہوا۔ بھارت سے میچ جیتنے کے بعد میں نے فون بند کر دیا تھا صرف والدین سے ہی بات ہوئی تھی۔

سیمی فائنل میں شکست پر انہوں نے کہا کہ اس ہار کا بہت صدمہ ہوا، تین چھکے لگنے پر رویا تھا۔

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی تیزی،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 72 ہزار 547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی تیزی،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 414 پوائنٹس رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ کا افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار

طالبان نےخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ کا افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار

امریکہ نے افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، طالبان نےخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا۔
 امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ میں طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں رونما ہونے والی تباہ کاریوں کا تجزیہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ملک میں دہشتگردی کا ماحول قائم کر دیا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان میڈیا کوپابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صحافت افغان سرزمین پر ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی 90 فیصد شرح سیاسی لیڈران پر مشتمل ہے،2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے ملک میں انتشار اور بد امنی کی صورتحال برپا کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll