پی ایس ایل 7 : پی سی بی کی کھلاڑیوں و آفیشلز کے کورونا کیسز پاویٹیو ہونے کی تصدیق
کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں و آفیشلز کے کورونا کیسز پازیٹیو ہونے کی تصدیق کردی۔
تفصییلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ 250 کوویڈ 19 ٹیسٹ میں سے تین کھلاڑیوں اور پانچ اسپورٹ اسٹاف ارکان کی رپورٹ مثبت آئی ہے، باقی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے ارکان اپنی آئیسولیشن مکمل ہونے اور 2 منفی ٹیسٹ آنے پر ٹریننگ شروع کریں گے ۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو 24 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کرنے کی اجازت ہوگی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیرکا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ہوٹل کے عملے کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری کررکھا ہے، عملے میں شامل کورونا پازیٹیو افراد کو ان کے گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، پی سی بی ایونٹ میں شریک تمام افراد کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرمعمولی صورتحال میں کوویڈ کیسز سامنے آئیں گے ، 27 جنوری سے 27 فروری تک ایونٹ مکمل کرنے کے لیے مربوط پروٹوکولز بنارکھے ہیں۔
سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 3 منٹ قبل
اردو ادب کے ممتاز شاعراور ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 47 ویں برسی آج منائی گئی
- 14 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی آفیشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی
- 12 گھنٹے قبل
آرمی چیف سیدعاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
- 15 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل
حماس کے القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین
- 13 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی عائد
- 11 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان :سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونے والے تین خوارج ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف نےنوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا
- 12 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی نوید سنا دی
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں ڈمپر سے بڑھتے حادثات ، گورنر سندھ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط
- 15 گھنٹے قبل
نوشہرہ : قبرستان میں نوزائیدہ بچی زندہ دفنانے کی کوشش ناکام
- 14 گھنٹے قبل