کھیل
پی ایس ایل سیون ، لاہور قلندر کی نئی کٹ لانچ کردی گئی
پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) سیون کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم نئی کٹ لانچ کردی گئی۔
لاہور قلندر کی ٹیم نے اس سیزن کے لیے دو کٹس لانچ کی ہیں،لاہور میں ہونے والے میچز میں ٹیم روایتی سبز رنگ کی کٹ پہنے گی ،تاہم کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران ٹیم سرخ رنگ کی کٹ پہنے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔
I'm honored to launch the @LahoreQalandars kit for this season. My team is preparing well and we will make it exciting, just wait and watch.#PSL7 #MainHoonQalandar #DilSe#LevelHai pic.twitter.com/BSl6BP8tYf
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) January 21, 2022
پاکستان
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔
واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔
پاکستان
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
پاکستان
پی ٹی آئی چیئرمین بنائے جانےوالی خبر پر اسد قیصر نے خبر کی تردیدکر دی
اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
اسد قیصر نے خبر کی تردید کر دی ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے تاحال ایسی کسی چیز کے بارے آگاہ نہیں کیا گیا ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش ہیں کہ فائنل کال کی ناکامی پرعمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیاہے،تاہم ابھی کسی بھی نے افواہوں کی تصدیق نہیں کی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا