Advertisement

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل

مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم کو علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 6th 2026, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل

کوالالمپور:ملائیشیا کے 100 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو گھر میں گرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد  منگل کو اپنے گھر میں بالکونی سے کمرے کی جانب جاتے ہوئے گر گئے، جس کے بعد مہاتیر محمد کو  ایمبولینس کے ذریعے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ کوالالمپور لے جایا گیا۔ 

بعد ازاں جاری بیان میں بتایا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم کو علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔

ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ 

واضح رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا شکار رہے ہیں،گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ  تقریب کے بعد بھی انہیں تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 اس سے قبل وہ دل کے عارضے کے باعث بائی پاس سرجری بھی کروا چکے ہیں۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

  • 5 گھنٹے قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 10 گھنٹے قبل
سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

  • 7 گھنٹے قبل
امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب

  • 5 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج

  • 7 گھنٹے قبل
اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

  • 7 گھنٹے قبل
 نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں

 نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں

  • 8 گھنٹے قبل
معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف

معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف

  • 7 گھنٹے قبل
چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی

چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement