اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں جن کا پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی خاطرحکومتی پالیسیوں کے عملدرامد میں پورا ساتھ دیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ، جس میں حکومت اور صنعتکاروں کا کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں مہنگائی اور اس کی وجہ سے عوام پر بوجھ کا احساس رکھتی ہے ، عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں، صنعتکار اور بزنس مین عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر چلیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی پارٹی منشور میں آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کی پالیسی شامل کی تھی جس کے ثمرات اب واضح طور پر نظر آ رہے ہیں،کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک کی دس بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال 929 ارب روپے منافع کمایا،حکومت نے سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کیے جو پہلے کسی حکومت نے نہیں کیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات21 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں اور اگلے سال 26ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں ، پاکستان دنیا کا چوتھا سب سے بڑا موٹر سائیکل بنانے والا ملک بن چکا ہے۔ ٹریکٹرز کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں 90فیصد پارٹس مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں ، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ دفاعی پیداواراورانجینیرنگ کے شعبوں پر توجہ دی جائے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں جن کا پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ملک کی ترقی کی خاطرحکومتی پالیسیوں کے عملدرامد میں پورا ساتھ دیں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے صنعتوں کے فروغ اور برآمدات بڑھانے کے لیے طویل المدت پالیسی پر عملدرآمد کر رہی ہے ،کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت انڈسٹری نے ریکارڈ منافع کمایا جس کے ثمرات مزدور طبقے کو ملنے چاہییں،میں ان صنعتکاروں اور تاجروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری استدعا پر ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین دورے سے پہلے بزنس کمیونٹی سے مشاورت ضروری تھی ، حکومت چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی ، برآمدات میں اضافہ کے لیے آئی ٹی، زراعت، لائیوسٹاک، مشینری، ٹیکسٹائل سیکٹرز میں بے تحاشہ مواقع موجود ہیں۔
صنعتکاروں نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی مکمل تائید کی اور منافع میں اضافہ کے ثمرات کو نچھلے طبقے تک منتقل کرنے کی حمایت کی، صنعتکاروں نے برآمدات بڑھانے، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ، ٹیکس نظام میں بہتری اور دورہ چین کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔

ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر امریکہ پر اعتماد نہیں کرتا ،باقر قالیباف
- 7 hours ago

وزیر اعظم شہبازشریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے
- a day ago

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا،کملا ہیرس کا الزام
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاسدارانِ انقلاب نے دوبھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز عبور کرنے سے روک دیا،مودی سرکار کی تصدیق
- 21 hours ago

جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا،ایران
- 6 hours ago

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی ،حزب اللہ کا سیز فائر سے انکار
- 7 hours ago

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری
- 7 hours ago

پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر دیا،اسٹیٹ بینک کی تصدیق
- a day ago

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن ہونگی
- 7 hours ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے ڈیزل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے لیکن اب وہ ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتا ،ٹرمپ
- 21 hours ago

ایران کی بحریہ دشمنوں کونئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے،ایرانی سپریم لیڈر
- a day ago












