گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
ایبو نوح نے گزشتہ مہینوں میں عالمی توجہ حاصل کی تھی جب انہوں نے ایک بڑا لکڑی کا کشتی نما ڈھانچہ بنایا اور پیش گوئی کی کہ 25 دسمبر سے دنیا پر طوفان آئے گا


ایکرا: افریقی ملک گھانا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر نے والے ایبو نوح کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھانا پولیس نےاپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایوانس ایشن کی گرفتاری ان کے جاری اقدامات کا حصہ ہے، جس میں سائبر سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے بیانات یا پیش گوئیوں کو کنٹرول کرنا شامل ہے۔
پولیس نے اس موقع پر یہ واضح کیا کہ فی الحال ایشن پر لگائے گئے مخصوص الزامات یا ان کے رویے کی نوعیت عوام کے سامنے نہیں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایبو نوح نے گزشتہ مہینوں میں عالمی توجہ حاصل کی تھی جب انہوں نے ایک بڑا لکڑی کا کشتی نما ڈھانچہ بنایا اور پیش گوئی کی کہ 25 دسمبر سے دنیا پر طوفان آئے گا۔
انہوں نے عوام کو اس آفت سے پہلے توبہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کے بیان اور کشتی کی ویڈیوز نے گھانا اور دیگر ممالک سے زائرین کو متوجہ کیا۔
تاہم، ایبو نوح نے گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ متوقع آفت واقع نہیں ہوئی کیونکہ انہیں نئی وحی موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر کے لوگ کشتی میں پناہ لینے آئے تو اس کی گنجائش سے زیادہ ہوگئے، انہوں نے مزید وقت مانگا تاکہ اضافی کشتیوں کی تعمیر ممکن ہو سکے۔

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 10 گھنٹے قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 10 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 10 گھنٹے قبل










