2025 کا سب سے افسوسناک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس میں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش انکے فلیٹ سے ملی ،، جس پر قتل کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا


ویب ڈیسک: سال 2025 میں کئی شوبز شخصیات داغ مفارقت دے گئیں،، اداکار جاوید کوڈو، انور علی، حمیر ا اصغر، عائشہ خان سمیت کئی نامور اداکار منوں مٹی تلے جا سوئے،، اپنی اداکاری کے ذریعے دلوں میں گھر کرجانیوالی یہ شخصیات چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
سال دو ہزار پچیس میں بے شمار شوبز شخصیات دنیا سے رخصت ہوئیں، ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا، اداکار انور علی جنہوں نے لاتعداد اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،مختصر علالت کے باعث وہ لاہور میں انتقال کر گئے، ان کے معروف ڈراموں میں ہوم سویٹ ہوم، من چلے کا سودا، اندھیرا اجالا اور دیگر شامل ہیں۔
برجستہ جملوں اور جاندار اداکاری سے دلوں میں گھر کر جانیوالے اداکار جاوید کوڈو مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور میں چل بسے، جاوید کوڈو نے ٹی وی ڈراموں میں اپنےمنفرد انداز سے جگہ بنائی، ڈرامہ آشیانہ میں ان کا کردار ہمیشہ کیلئے نقش ہو گیا۔
معروف اداکار عابد علی کی اہلیہ حمیرا عابد علی کا انتقال کراچی میں ہوا، وہ کچھ عرصہ سے شوبز انڈسٹری سے آوٹ تھیں،انہوں نے اپنے فنی کیئرئیر میں چند ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی اور پھر عابد علی سے پسند کی شادی کی ان کی بیٹیاں ایمان علی بھی شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام رکھتی ہیں
سال 2025 کا سب سے افسوسناک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس میں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش انکے فلیٹ سے ملی ،، جس پر قتل کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا لیکن بعد ازاں تحقیقات میں ثابت نہیں ہو سکا۔ حمیر ااصغر نے ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا، چند ڈراموں میں بھی دکھائی دیں، انہیں لاہور میں سپرد خاک کیا گیا
ماضی کی معروف اداکارہ عائشہ خان کی لاش بھی کراچی میں ان کے گھر سے ملی وہ کئی عرصہ سے تنہائی کی زندگی بسر کر رہی تھیں، عائشہ خان نے چند فلموں کے علاوہ سیکڑوں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، خدا کی بستی، آنگن ٹیڑھا، انکل عرفی سمیت کئی ڈراموں میں ان کے کردار جاندار تھے
معروف کامیڈین اسٹیج اداکار لکی ڈئیر جو طویل علالت کے باعث دنیا چھوڑ گئے، ان کی زندگی کئی تنازعات کا شکار رہی،،نماز جنازہ میں کوئی بھی شوبز شخصیت شریک نہیں ہوئی، لکی ڈئیرشوگر اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے،، انہوں نے سیکڑوں اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اس کے علاوہ سال دو ہزار پچیس میں اداکار و پروڈسر شہزاد بلا، معروف فلم پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور ہدایت کار راشد سمیت دیگر شخصیات بھی جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 10 گھنٹے قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 10 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 10 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 7 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل











