پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
بمبئی ،پلوامہ حملے، سمجھوتہ ایکسپریس اور پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز کیے گئے، ایسے آپریشنز مودی حکومت کے مذموم مقاصد کے حصول کا پرانا طریقہ ہے،سناتن پانڈے


نئی دہلی:بھارتی سیاستدان اور سماج وادی پارٹی کے رہنما سناتن پانڈے نے انتہا پسند مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملہ بی جے پی کا رچایا ہوا ڈرامہ تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سناتن پانڈے کا کہنا تھا کہ 2019 میں پلوامہ حملہ غیر ملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بی جے پی نے جھوٹ چھپانےکیلئے پلوامہ کی سازش کا ڈھونگ رچایا۔
انہو ں نے کہا کہ بی جے پی آج تک نہ بتاسکی کہ حملے میں استعمال ہوا آرڈی ایکس کہاں سے آیا، بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا مودی حکومت کی عادت بن گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بمبئی اورپلوامہ حملے، سمجھوتہ ایکسپریس اور پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز کیے گئے، ایسےفالس فلیگ آپریشنز مودی حکومت کے مذموم مقاصد کے حصول کا پرانا طریقہ ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ میں لیت پورہ ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی بھارتی فوجیوں کی بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے،جس کا الزام بھارتی حکومت نے پاکستان پر عائد کیا تھا۔
تاہم پاکستان کی جانب سے ہر بین الاقوامی فورم پر بھارت کےبے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی سختی سے ناصرف تردید کی گئی بلکہ کہا گیا کہ اگر بھارتی حکومت شواہد فراہم کرے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے تاہم بھارت کی ہندو انتہا پسند سرکار آج تک ان حملوں سے متعلق کوئی ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے۔

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 7 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 8 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 7 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 4 گھنٹے قبل










