بھارتی حکومت کا اجمیر شریف روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ انڈین ایمبیسی نے حسب سابق ویزوں کے اجراء سے عین وقت پر انکار کیا۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے اجمیر شریف روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کردیا، پاکستانی زائرین نے 3 فروری کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس پر روانہ ہونا تھا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے انڈین ایمبیسی نے ہمیں عرس پر روانگی کیلئے تیار رہنے کا کہا تھا، انڈین ایمبیسی نے حسب سابق ویزوں کے اجراء سے عین وقت پر انکار کیا، اجمیر شریف کی حاضری کیلئے ہندوستان حکومت سے جاری تمام ہدایات پر عمل کے باوجود آخری وقت پر انکار ناقابل فہم ہے۔
پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار مقدس پر حاضری کے خواہشمند مسلمانوں کے مذہی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، پاکستانی زائرین سے اس ناروا سلوک اور رویہ کو بھارت کے ساتھ وزارت خارجہ کے سطح پر اٹھایا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیشہ بھارتی ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، انڈیا نے کرونا کا بہانہ بنا کر عین وقت پر دونوں ملکوں کے مابین زیارت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، پاکستان نے گذشتہ 2 سال سخت کرو نا پابندیوں کے باوجود مذہیی ہم آہیگی اور رواداری کے احترام میں ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے دیے ، انڈین سفارتخانے کی سستی کے باعث دور دراز علاقوں سے لاہور آئے سینکڑوں زائرین ذہنی اذیت کا شکار ہوئے۔
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 19 گھنٹے قبل

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 18 گھنٹے قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 18 گھنٹے قبل

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 20 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 21 گھنٹے قبل

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 16 گھنٹے قبل

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 21 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 21 گھنٹے قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 19 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)





