- Home
- News
پی ایس ایل 7 : لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
لاہور: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دیدی۔
پی ایس ایل 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دیدی ہے، 183 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز 130 رنز بنا سکی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 20 رنز بنا سکے ، صہیب مقصود 29 ، ٹم ڈیویڈ 24 اور خوشدل شاہ 22 رنز بنا سکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین ، حارث اور راشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے اور سلطانز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 60 رنز بنائے، کامران غلام 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 4 رنز بنا سکے۔ محمد حفیظ 43 رنز بنا ئے جبکہ فل سالٹ نے 26 رنز کی تیز رفتار اننگزکھیلی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی، عمران طاہر، شاہنواز دہانی اور انور علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ سلطانز مسلسل چھ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ لاہور قلندرز نے 5 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 12 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 12 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 12 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 10 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 13 گھنٹے قبل