لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی قیادت میں جبکہ کراچی کنگز بابر اعظم کی کپتانی میں میدان میں اُتریں گی ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
کراچی کنگز:
بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس
اسلام آباد یونائیٹڈ:
ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ ، کولن منرو، آصف علی، مبشر خان ، اعظم خان ، شاداب خان (کپتان ) محمد وسیم جونیر ، فہیم اشرف ، حسن علی ، مرچنٹ
پوائنٹس ٹیبل:
پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں ۔
کراچی کنگز کی ٹیم اب تک کسی بھی میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے ور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 دن قبل



