منڈی بہاؤالدین : وزیراعظم عمران خان سے علاقے کے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین کی ملاقات
منڈی بہاؤالدین : وزیراعظم نے انہیں صوبے میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے دورہ منڈی بہاؤالدین کے دوران ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم نے اِنہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں تاکہ ان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جا سکے۔ ان اسکیموں میں نیا پاکستان نیشنل ہیلتھ کارڈ کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج، احساس کارڈ کے تحت راشن رعایت پروگرام اور دیگر غریب پرور اقدامات، کسان کارڈ کے تحت فصلوں کے لیے قرضے اور سستے نرخوں پر معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی، کامیاب جوان اور کامیاب پاکستان پروگراموں کے تحت ہوم فنانسنگ، سستے کاروباری قرضے اور نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں میں تربیت شامل ہیں۔
وزیراعظم نے انہیں لوگوں کو یہ احساس دلانے کی بھی ہدایت کی کہ حکومت ان کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور بین الاقوامی منڈیوں میں اشیاء کی بلند قیمتوں کی وجہ سے درآمدی مہنگائی کے منفی اثرات سے انہیں بچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کر کے مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے انہیں صوبے میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ملاقات میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی،اسد عمر، فواد حسین چوہدری، شیخ رشید احمداورشفقت محمو؛ ارکان قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، شوکت علی بھٹی، سید فیض الحسن شاہ، سابق ارکان قومی اسمبلی محمد اعجاز چوہدری، نذر محمد گوندل، میجر ذوالفقار گوندل، امتیاز صفدر وڑائچ، ارکان صوبائی اسمبلی محمد طارق تارڑ، گلریز افضل چن، مامون جعفر تارڑ، میاں احسن جہانگیر، میاں اختر حیات، چوہدری لیاقت علی بھدر، چوہدری ارشد، سلیم سرور جوڑا، چوہدری محمد اخلاق، محمد فیصل خان نیازی؛ سابق ارکان صوبائی اسمبلی طارق محمود ساہی، چوہدری محمد الیاس، میاں ارقم خان اور مقامی عمائدین کی کتیر تعداد نے شرکت کی۔

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 7 گھنٹے قبل

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 8 گھنٹے قبل

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 7 گھنٹے قبل

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 4 گھنٹے قبل

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 6 گھنٹے قبل

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 4 گھنٹے قبل

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 4 گھنٹے قبل

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 8 گھنٹے قبل