پاکستانی ٹیم کے رکن محمد طیب بخاری نے گولڈ میڈل، عمار اسد وڑائچ نے سلور میڈل، جب کہ رواح جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی نے برانز میڈلز حاصل کیے


پاکستان نے ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز اپنے نام کر لیے۔
پاکستانی ٹیم کے رکن محمد طیب بخاری نے گولڈ میڈل، عمار اسد وڑائچ نے سلور میڈل، جب کہ رواح جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی نے برانز میڈلز حاصل کیے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق، اس بین الاقوامی مقابلے میں چین، جاپان، ترکی سمیت 19 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر سجاد طاہر اور ڈاکٹر محمد مقصود نے کی۔
کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی نیوکلیئر سائنس کی تعلیم میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں نوجوان سائنسدانوں کی تربیت پر مؤثر کام ہو رہا ہے۔

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 7 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل