اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے ہاؤس کی عزت پامال کی گئی ہے،حکومت نے کھلے عام الیکشن میں دھاندلی کی۔ پی ڈی ایم اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے ہاؤس کی عزت پامال کی گئی ہے،حکومت نے کھلے عام الیکشن میں دھاندلی کی، انہوں نے جان بوجھ کر غلط فیصلہ سنایا، یوسف رضا گیلانی الیکشن جیتنے کے باوجود سیٹ پر نہیں بیٹھا، جب ووٹ دینے والے کی نیت صاف ہے تو پھر ووٹ مسترد نہیں ہونے چاہیے تھے۔یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے۔اس ظلم کیخلاف پی ڈی ایم مشاورت کررہی ہے۔
بلاول بھٹو نے میڈیا کو بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد میں نے خود مریم نواز سے رابطہ کیاہے، ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے،سینیٹ الیکشن آج کھلے عام چوری کیے گئےہیں،سینیٹ انتخاب میں آج جو کچھ ہوا سب نے دیکھا۔ سینیٹ ہال سے آج کیمرے برآمد کیے گئے،پریذائیڈنگ آفیسر حکومت کے اتحادی ہیں، جانبدار پریذائیڈنگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مسترد کیے،اگر مسترد شدہ 7ووٹوں کوگناجائے تویوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں۔ یوسف رضاگیلانی کے مسترد کیے گئے ووٹ قانونی طور پر درست تھے۔ پی ڈی ایم نے حکومت کو شکست دی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپوزیشن کو اکثریت تھی، یوسف رضاگیلانی کے7ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے،ہم جیت چکے ہیں۔ قومی اسمبلی اورسینیٹ بھی عمران خان کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کےساتھ ہے۔ چیئرمین سینیٹ کاالیکشن عوام کی آنکھوں کےسامنےچوری کیاگیا۔ووٹ قانون کےمطابق درست کاسٹ ہوئے۔
گفتگو میں بلال بھٹو نے بتایا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان بھی رابطہ ہواہے۔ پی ڈی ایم نے حکومت کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شکست دی ہے۔ صادق سنجرانی کو ایک بار پھر مسلط کیاگیاہے،یوسف رضاگیلانی جیتنےکےباوجود اپنی کرسی پر نہیں ہیں۔یہ سات ووٹ شامل کریں تویوسف رضاگیلانی جیت چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید بتایا کہ مریم نوازودیگرپی ڈی ایم قیادت سےمشاورت کےبعدعدالت جانےکافیصلہ کیاہے۔ یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینٹ بن چکےہیں۔ ووٹرزکاارادہ ظاہرہوچکاہےلیکن انہوں نےناجائزطریقےسےووٹ مسترد کیے۔
ہم چاہتے ہیں ہر ادارہ نیوٹرل رہے اور اپنے دائرے میں رہ کرکام کرے، اگرآج کوئی پوچھتا ہے کہ ادارے اپنے دائرے میں رہ کرکام کررہے ہیں تو میرا جواب نہ میں ہوگا۔ پریذائیڈنگ آفیسر کی جانب سے سازش کی گئی ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرعدم اعتماد پرمشاورت کررہے ہیں۔
ہمیں امیدہے عدالت سےانصاف ملےگااور ہائیکورٹ ہمارےحق میں فیصلہ دےگی۔
چیئرمین سینیٹ انتخابات کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ صبح جب مجھ سے سوال ہوا تھا تو میں نے کہا کہ ہم ضرور جیتیں گے، پریذائیڈنگ افسر حکومت کی اتحادی جماعت کا تھا۔ پریزائیڈنگ افسرغیر جانبدار نہیں تھے۔صدرنےاپنی پارٹی کےسینیٹرکوپریزائیڈنگ افسر بنایا۔ میں نے کہا تھا 100فیصد ہم جیت جائیں گےکیونکہ ہمارے 50ووٹ کنفرم تھے۔

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 17 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 18 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 14 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 18 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

