جی این این سوشل

صحت

دنیا کی پہلی پودوں سے بنی کووڈ 19 ویکسین تیار

کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے پودوں کی مدد سے دنیا کی پہلی کووڈ 19 ویکسین کو تیار کرلیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کی پہلی پودوں   سے بنی کووڈ 19 ویکسین تیار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میٹسابوشی کیمیکل ہولڈنگز کارپوریشن کی ذیلی شاخ میڈکاگو، گلیکسو اسمتھ کلائن اور فلپ مورس انٹرنیشنل کے اشتراک سے تیار کردہ اس ویکسین کو کووفینز کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ویکسین کو کسی جگہ پہنچانا اور محفوظ کرنا کسی ایم آر این اے ویکسین سے زیادہ آسان ہے کیونکہ اسے بہت کم درجہ حرارت میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔

اس ویکسین کو پودوں میں پائے جانے والے ایسے پروٹینز سے تیار کیا گیا ہے جو مدافعتی نظام کو کورونا وائرس کی طرح نظر آتے ہیں تاکہ وہ اس سے مقابلے کے لیے تیار ہوسکے۔

اس کے علاوہ ویکسین میں مدافعتی نظام کے ردعمل کو بڑھانے کے لیے گلیکسو اسمتھ کلائن کے ایک خاص pandemic adjuvant کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

کینیڈا کو اس ویکسین کی 7 کروڑ 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ میڈیکاگو کی جانب سے دیگر ممالک سے بھی بات کی جارہی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کی متعدد اقسام سے تحفظ فراہم کرنے میں 71 فیصد تک مؤثر ہے۔

یہ دسمبر 2021 تک کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج ہیں یعنی اومیکرون کے حوالے سے اس کی افادیت ابھی واضح نہیں۔ 

کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف اس کی افادیت 75 فیصد جبکہ گاما قسم کے خلاف لگ بھگ 89 فیصد تک دریافت ہوئی۔

اس وقت چونکہ اومیکرون قسم زیادہ بڑے پیمانے پر نہیں پھیلی تھی تو اس کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے مزید ٹرائلز پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

پاکستان

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے، قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی : صدر زرداری   کا      جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔

صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔

صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

 جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ ایک  کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔

سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔  ٹرمپ نے بعد میں  کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔

سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“

واضح رہے کہ چند روز  قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید  کہنا تھا کہ  ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll