جی این این سوشل

تجارت

تیل، گھی، ٹماٹر، آٹا، دودھ، چاول اور گوشت سمیت 20 اشیا مہنگی ہو گئیں

اعداد و شمار کے تحت پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تیل، گھی، ٹماٹر، آٹا، دودھ، چاول اور گوشت سمیت 20 اشیا مہنگی ہو گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.90 فیصد ہو گئی۔

یہ اعداد و شمار وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں بتائے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی، ٹماٹر، سرسوں کا تیل، گھی، آٹا، دودھ، دہی، چاول اورمٹن سمیت 20 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے تحت برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 97 پیسے  اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں چار روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سرسوں کا تیل (مسٹرڈ آئل) 11 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جب کہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں بھی 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ مٹن ، تازہ دوددھ، دہی اور باسمتی ٹوٹہ چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گیارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جن میں لہسن اور انڈے شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے توسط سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

پاکستان

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

وفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا، گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے گی۔

ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے، ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔

ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق 2014 میں بھی یہ ترمیم منظور کی گئی تھی جس کی مدت 2016 میں اختتام پذیر ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی،علی محمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل غیر انسانی سلوک رکھا جا رہا ہے،ان کے  کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کمرے کی  بجلی 5 روز سے بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمد خان نے  مزید کہا کہ  جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے  سوال اٹھایا کہ  آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ اس کا جواب کون دے گا؟

 علی محمد خان  نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا میں نئی نسل کی قیادت کا وقت آچکا ہے، ٹرمپ ہمیں تقسیم اور ایک دوسرے سے خوفزدہ رکھنےکی کوشش کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ  ڈونلڈٹرمپ صدر بنے تو دشمنوں کی فہرست لے کروائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریاست ایریزونا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایریزونا، کیاہم جیت  کیلئے تیار ہیں، جبکہ کملا ہیرس نے ڈونلڈٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے، ریپبلکن امیدوار کو ذہنی بیمار قرار دے دیا۔

کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا میں نئی نسل کی قیادت کا وقت آچکا ہے، ٹرمپ ہمیں تقسیم اور ایک دوسرے سے خوفزدہ رکھنےکی کوشش کررہے ہیں، میں صدر بنی تواہم امور کی فہرست لےکروائٹ ہاؤس داخل ہوں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll