جرم
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو مقامی افراد نے سراہا ہے
شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائی میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو مقامی افراد نے سراہا ہے۔ مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے فورسز کوتعاون کا یقین دلایا ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی،ذرائع
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے، اور جلسے کی بجائے ٹینٹ ولیج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینٹ ویلج آباد کرنے کے لیے صوابی ریسٹ ہاؤس میں ہزاروں ٹینٹ لگائےجائیں گے۔ ٹینٹ ویلج میں خیبرپختونخوا بھر سےلاکھوں پی ٹی آئی کارکن آئیں گے، علاوہ ازیں پارٹی قائدین، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، صوبائی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز قیام کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ کیا جا رہا ہے اور اب صوابی میں ٹینٹ ویلج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔
ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کےباعث ٹینٹ ویلج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے
امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے بالکل نابلد ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میں ریپبلکن امیدوار کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ امریکی قانون میں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔
ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان میرے خیال میں ہر ایک کے لیے توہین آمیز ہے۔
جرم
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا
پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں 140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ کے اضلاع میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
جرم ایک دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی