جی این این سوشل

دنیا

ولادیمیر زیلنسکی کی یوکرائنی ملٹری بیس سے فوجی لباس میں ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو وائرل کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان کے اس انداز اور بہادری کی داد دے رہے ہیں.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ولادیمیر زیلنسکی کی یوکرائنی ملٹری بیس سے فوجی لباس میں ویڈیو وائرل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسلام آباد:  یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی روس کے حملے کے بعدمتعدد بار ویڈیو پیغام کے ذریعے نیٹو اور اقوام عالم سے مدد کی اپیل کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فوجی لباس زیب تن کرتے ہوئے صدارتی ہاوس کے باہر سے آخری ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شائد یہ میری آخری ویڈیو ہو۔ اس کے بعد ان کا کوئی پیغام نہ آئے جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شائد ولادیمیر زیلنسکی ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ یوکرائن کے فوجیوں کے ساتھ ملٹری بیس پر پرسکون انداز میں کافی پی رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو وائرل کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان کے اس انداز اور بہادری کی داد دے رہے ہیں.

 

تفریح

بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی وڈ کنگ  خان نے زندگی  کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

گزشتہ شب 12 بجتے ہی  انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے ان کے چاہنے والے  بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ "منت" کے باہر جمع ہو گئے، مداحوں  نے رات 12 بجتے ہی سُپر اسٹار کو آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی،اس موقع پر کئی مداح کنگ خان کا آئیکونک پوز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے  شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں  کو مایوس نہں کیا اور ان کی محبت کا جواب گھر کی بالکونی میں آ کر ہاتھ ہلا کراور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیا۔

واضح رہے کہ تین دہائیاں قبل فلمی  سفرشروع  کرنے والے بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار کا فلمی کیریر اب تک جا ری ہے۔انہوں نے اپنے کیریر میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دیوداس،بادشاہ،کرن ارجن، ہم دل دے چکے صںم،ڈٓان،کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شاہ رخ خان کی رواں برس 2024 میں تین فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ہیں۔

’پٹھان‘ سال 2024 کی سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔

 مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
 تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
 جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll