تفریح
عالیہ بھٹ کی جائیداد کتنی اور وہ ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
عالیہ کی ایک بڑی بہن شاہین ہیں، اداکارہ پوجا بھٹ اور راہول بھٹ عالیہ کے سوتیلے بہن بھائی ہیں
ممبئی : بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' آج ریلیز ہو رہی ہے جو ان کی 20 ویں فلم ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ لیڈی مافیا 'گنگوبائی' کے کردار میں نظر آئیں گی لیکن یہ فلم ریلیز سے قبل ہی کافی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔
گنگوبائی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں گنگوبائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے، اس کے بعد سپریم کورٹ نے فلم بنانے والوں کو فلم کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
عالیہ کی پیدائش 15 مارچ 1993 کو ممبئی میں ہوئی، وہ فلمساز مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہیں، ان کے والد گجراتی اور والدہ جرمن ہیں جب کہ عالیہ کے پاس برطانوی شہریت ہے۔
عالیہ کی ایک بڑی بہن شاہین ہیں، اداکارہ پوجا بھٹ اور راہول بھٹ عالیہ کے سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ ان کے کزن عمران ہاشمی اور موہت سوری ہیں جب کہ پروڈیوسر مکیش بھٹ عالیہ کے چچا ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012 میں کرن جوہر کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے کیا۔ اس فلم میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا بھی مرکزی کردار میں تھے۔ اداکارہ نے اس فلم کے لیے 16 کلو وزن کم کیا تھا جب کہ فلم 'سنگھرش' (1999) میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا۔
'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' آج ریلیز ہو رہی ہے، یہ فلم کافی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔
عالیہ کا کہنا ہےکہ انہیں تنازعات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
اداکارہ کی اب تک 20 فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جن میں سے عالیہ 14 فلموں میں مرکزی کردار میں تھیں۔ ان کی چند سپر ہٹ فلموں میں رازی، بدری کی دلہنیا، 2 اسٹیٹس اور ڈیئر زندگی شامل ہیں۔
عالیہ کو اب تک 12 ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں سے 4 فلم فیئر ایوارڈز ہیں۔ ہائی وے - بہترین اداکارہ (2014)، رازی - بہترین اداکارہ (2019)، گلی بوائے - بہترین اداکارہ (2020)، اڑتا پنجاب (2017)۔
عالیہ اور رنبیر 2017 سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور جلدی شادی کرنے والے ہیں۔
اداکارہ کا نام کئی لوگوں سے جڑا ہے جن میں بالی وڈ اداکار سدھارتھ اور ورون کے نام بھی شامل ہیں۔
عالیہ بھٹ کی کل جائیداد 74 کروڑ ہے اور وہ ایک فلم کے لیے تقریباً 15 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ اداکارہ کی اشتہار کی توثیق کی فیس ایک سے 3 کروڑ تک ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔
My sincere gratitude to Your Highness for your exceptionally warm hospitality!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 1, 2024
Pakistan deeply cherishes and values its special friendship with Qatar. https://t.co/blvlYf5SCa
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔
پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔
علاقائی
جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس
جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔
پاکستان
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوم میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا، وکالت نامہ میں وکیل کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ کا درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈر نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا، بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے حکم کی کاپی متعلقہ آفس میں جمع کرائی جائے، آفس درخواستِ ضمانت پر نمبر لگا کر کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تفریح 3 گھنٹے پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان